Contact Us

مسز کمشنر شازیہ ارم کی سربراہی میں ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم زنانہ کا بچیوں کے لئے پرتکلف عشایئے کا اہتمام

Organized dinner for girls by Model Children's Home Women's Organization

بہاول پور:یکم/دسمبر   مسز کمشنربہاول پور ڈویژن شازیہ ارم کی سربراہی میں ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم زنانہ کا بچیوں کے لئے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر سحر صدیقہ،سپرنٹنڈنٹ دارالاطفال زنانہ طاہرہ حفیظ سمیت دیگر متعلقہ خواتین موجود تھیں۔ مسز کمشنر بہاول پور ڈویژن شازیہ ارم اور دیگر مہمانوں نے  ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم زنانہ کی بچیوں کے ہمراہ وقت گزارا۔ مسز کمشنر بہاول پور ڈویژن شازیہ ارم بچیوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان سے گپ شپ کی۔عشائیہ کے اختتام پر ادارہ ہٰذا کے بچوں، انچارج دارلاطفال زنانہ اور ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ نے مسز کمشنر بہاول پور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں