Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یارخان کیمپس کے اساتذہ سے منسوب سوشل میڈیا پرمنظم مہم

IUB

یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تر الزامات اور واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنادی

گزشتہ چند  روز سے سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم کے تحت  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یارخان کیمپس کے  اساتذہ سے منسوب مواد کو پھیلایا جا رہا ہے – یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تر الزامات اور واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنادی ہے جو سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شواہد کا جائزہ لے رہی ہے.تمام سوشل میڈیا صارفین، شہریوں اور طلبا وطالبات کو یہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کی ذات پر بلا وجہ تنقید  اور سوشل میڈیا پر پھیلانے سے گریز کریں-  اسلامیہ یونیورسٹی ایک عظیم تعلیمی درسگاہ ہے اور اعلی تہذیبی اور اخلاقی روایات کی امین ہے- یونیورسٹی میں کسی بھی طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیاں نا قابل قبول ہیں اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل کرتے ہوے سبھی کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائگا۔

مزید پڑھیں