اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یارخان کیمپس کے اساتذہ سے منسوب سوشل میڈیا پرمنظم مہم
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تر الزامات اور واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنادی
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یارخان کیمپس کے اساتذہ سے منسوب مواد کو پھیلایا جا رہا ہے – یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تر الزامات اور واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنادی ہے جو سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شواہد کا جائزہ لے رہی ہے.تمام سوشل میڈیا صارفین، شہریوں اور طلبا وطالبات کو یہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کی ذات پر بلا وجہ تنقید اور سوشل میڈیا پر پھیلانے سے گریز کریں- اسلامیہ یونیورسٹی ایک عظیم تعلیمی درسگاہ ہے اور اعلی تہذیبی اور اخلاقی روایات کی امین ہے- یونیورسٹی میں کسی بھی طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیاں نا قابل قبول ہیں اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل کرتے ہوے سبھی کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائگا۔