Advertisements

پنجاب اسمبلی اجلاس : سنی اتحاد کونسل اراکین کو مرکزی دروازے پر روک دیا گیا

Opposition members stopped at the main gate of te Punjab assembly
Advertisements

اپوزیشن اراکین اسمبلی رکاوٹیں توڑتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر پہنچ گئے، حکومت کے خلاف اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی جاری ہے جبکہ احتجاج کی قیادت احمد خان بھچر کررہے ہیں ۔


لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالے سنی اتحاد کونسل اراکین کو مرکزی دروازے پر روک دیا گیا۔  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی۔   پنجاب اسمبلی کے راستے میں دو مقامات پر اپوزیشن کے اراکین کو روکنے کے لئے پولیس تعینات ہے۔  اپوزیشن اراکین اسمبلی رکاوٹیں توڑتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر پہنچ گئے، حکومت کے خلاف اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی جاری ہے جبکہ احتجاج کی قیادت احمد خان بھچر کررہے ہیں ۔  آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی اور سپلیمنٹری بجٹ کے 37 مطالبات زر پیش کیے جائیں گے۔  پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔  قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کیلئے ایتھکس کمیٹی بنا رہے ہیں، اخلاقیات کو برقرار رکھنے کیلئے ایتھکس کمیٹی کام کرے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ ایوان کو چلانا میری ذمہ داری ہے، کسی صورت ماحول خراب نہیں ہونے دوں گا، ہم گندی زبان استعمال کر کے ایک دوسرے کو اشتعال نہیں دلانا چاہیے، احتجاج سب کا حق ہے، اب احتجاج غلیظ گالیوں تک پہنچ چکا ہے، پہلے ہلڑ بازی، شورشرابا تھا اب بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisements