احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقہ جات میں گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن 4200 تھیلے برآمد
گندم کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی طور پر نقل و حرکت کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ
بہاول پور:2/مئی: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ضلع سے باہر گندم کی غیر قانونی طریقہ سے نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے افسران و سٹاف نے احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقہ جات میں گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن کے دوران گندم کے ذخیرہ کئے گئے 50 کلو گرام وزن کے 4200 تھیلے برآمد کر کے گندم خریداری مراکز میں منتقل کر دیئے۔ اسی طرح خیر پور ٹامیوالی کے علاقے میں ذخیرہ کیے گئے گندم کے 50 کلوگرام وزن کے 500 تھیلے برآمد کر کے گندم خریداری مراکز میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی طور پر نقل و حرکت کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں داخلی و خارجی علاقہ جات میں قائم چیک پوسٹ فعال ہیں اور تعینات عملے کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔