ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی کا سروسں ایریا کی سی مارٹس کاوزٹ , معیاری اشیاء فراہم نہ کرنے پر مالکان کو بھاری جرمانے عائد
خانیوال نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا ضلعی انتظامیہ سے مل کر موٹروے
Sub Sector M-4
کےریسٹ ایریااورسروس ایریازمیں اوور چارجنگ کے خلاف آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کے ویژن کیمطابق ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل ٹو زون چوہدری محمدسلیم اور سیکٹرکمانڈر سب سیکٹر ایم فور فراست علی بھنڈر کی ہدایت پر موٹروے بیٹ نمبر 21 میں ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ شہریوں کو سستے اور معیاری فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سروسں ایریا کی سی مارٹس کا وزٹ کیا اور معیاری اشیاء فراہم نہ کرنے پر مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے بابرکت دنوں میں اشیاخودرونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاۓ گا مسافروں کو بہترین سفری سہولیات پہنچائی جائیں گی مزید یہ کہ قومی شاہراہ پر کسی بھی مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں یا سمارٹ فون ایپلیکیشن ہمسفر ایپ کا وزٹ کریں مسافروں کی جان و مال کی حفاظت موٹر وے پولیس کا اولین فریضہ ہے