Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے زیر نگرانی خیر پور ڈاہا میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی

Assistant Commissioner AhmedpurEast Muhammad Naveed Haider
Advertisements

کروڑوں روپے مالیت کی ایکڑ سرکاری زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی محکمہ ریونیو کی ٹیم نے واگزار شدہ زمین پر نشانات لگا کر سرکاری تحویل میں دے دی

اوچ شریف (خبر نگار) اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کے زیر نگرانی محکمہ ریونیو، پیرا فورس، پولیس اور میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے عملے کی خیر پور ڈاہا میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ایکڑ سرکاری زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی۔

Advertisements

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق (تمغا امتیاز) کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کے زیر نگرانی غیر قانونی قابضین کے خلاف مہم کے سلسلے میں نواحی موضع خیر پور ڈاہا میں ریونیو ٹیم کی طرف سے مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی سے قبل اراضی کی نشان دہی محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ محمود اکبر، میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم، تحصیل دار، قانون گو، پٹواری حلقہ، پیرا فورس اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی قبضے میں موجود افراد کو ہٹا کر 25 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔ واگزار کرائی گئی اراضی زرعی نوعیت کی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو کروڑوں روپے بنتی ہے۔ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت پیش نہیں آئی۔ محکمہ ریونیو کی ٹیم نے واگزار شدہ زمین پر نشانات لگا کر سرکاری تحویل میں دے دی ہے تاکہ مستقبل میں دوبارہ قبضہ نہ ہو سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ واگزار شدہ اراضی کی ماپ تول، نقشہ بندی اور فوٹوگرافک ریکارڈ فوری طور پر تیار کر کے دفتر میں جمع کروایا جائے۔ مزید یہ بھی ہدایت کی گئی کہ واگزار شدہ زمین پر نشانات اور تختی آویزاں کی جائے جس پر واضح طور پر “سرکاری اراضی – قبضہ ممنوع ہے” درج ہو۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی حکومت پنجاب کی انسدادِ قبضہ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد عوامی مفاد میں سرکاری املاک کو ناجائز قبضہ گروپوں سے آزاد کروانا ہے