احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) میپکو احمدپور ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح میپکو احمدپور ڈویژن میں بھی بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، میپکو احمدپور ڈویژن نور احمد کھوسہ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرنے والے چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 112مقدمات درج کروائے گئے اور 49لاکھ 62ہزار 520روپے جرمانہ عائد کیا گیا جن میں سے 22لاکھ 34ہزار 438 روپے وصول کرلئے گئےہیں۔اسطرح اب تک کی میپکو احمد پور ڈویژن کی مہم میں بجلی چوروں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 153ہوگئی ہے جن میں سے 45افراد کو گرفتار کر کے حوالات بھیجا گیا بجلی چوروں کو مجموعی طور پر عائد کردہ 76لاکھ 23 ہزار 607 روپے میں سے 33 لاکھ 93 ہزار 378 روپے وصول کئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔