Advertisements

اوچ شریف میں غیر معیاری مضر صحت تیل اور گھی کا کھانے پینے کی اشیاء میں کھلے عام استعمال

Open use of substandard unhealthy oil
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف میں مہنگائی یا لالچ ، غیر معیاری مضر صحت تیل اور گھی کھانے پینے کی اشیاء میں کھلے عام استعمال ہونے لگا ، شہریوں کا بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ، شدید تشویش میں مبتلا ، اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر کے مختلف مقامات ٹینکی چوک ، الشمس چوک ، علی پور روڈ اور احمد پور شرقیہ روڈ سمیت دیگر مصروف ترین گنجان آباد چوکوں و چوراہوں پر موجود پکوڑے سموسے ، مٹھائی کی دوکانوں ، بیکریوں اور ہوٹلوں و دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ہوشربا مہنگائی یا لالچ ؟ کی وجہ سے مضر صحت گھی اور کوکنگ آئل استعمال ہونے لگا ہے جس سے شہریوں کے متعدد موذی امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے اور وہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements