Contact Us

کھلے مین ہول میں محلہ عباسیہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار راشد قریشی گر کر شدید زخمی

open manhole incident in ahmedpur east
احمدپورشرقیہ ۔ ریسکیو ٹیم گٹر میں گرنے والے موٹرسائیکل کو باہر نکال رہی ہے

ریسکیو ٹیم نے کرین کے ذریعے موٹرسائیکل اور زخمی راشد قریشی کو نکال کر ہسپتال شفٹ کردیا۔

احمدپورشرقیہ (  نامہ نگار ) کھلے مین ہول میں موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر واقع کھلے مین ہول میں محلہ عباسیہ   کا رہائشی موٹرسائیکل سوار  ر اشد قریشی موٹرسائیکل سمیت گرگیا۔ جس سے اُسے جسم پر چوٹیں آنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹیم  موقع پر پہنچ گئی  اور اُ س نے کرین کے ذریعے موٹرسائیکل اور زخمی راشد قریشی کو نکال کر ہسپتال شفٹ کردیا۔ شہریوں محمد خالد،  ابراراحمد، محمد احسن ، خلیل احمد نے بلدیہ سے شہربھر میں فی الفور کھلے مین ہولوں کے ڈھکن رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں