کھلے مین ہول میں محلہ عباسیہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار راشد قریشی گر کر شدید زخمی

احمدپورشرقیہ ۔ ریسکیو ٹیم گٹر میں گرنے والے موٹرسائیکل کو باہر نکال رہی ہے
Advertisements
ریسکیو ٹیم نے کرین کے ذریعے موٹرسائیکل اور زخمی راشد قریشی کو نکال کر ہسپتال شفٹ کردیا۔
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) کھلے مین ہول میں موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر واقع کھلے مین ہول میں محلہ عباسیہ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار ر اشد قریشی موٹرسائیکل سمیت گرگیا۔ جس سے اُسے جسم پر چوٹیں آنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اُ س نے کرین کے ذریعے موٹرسائیکل اور زخمی راشد قریشی کو نکال کر ہسپتال شفٹ کردیا۔ شہریوں محمد خالد، ابراراحمد، محمد احسن ، خلیل احمد نے بلدیہ سے شہربھر میں فی الفور کھلے مین ہولوں کے ڈھکن رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Advertisements