Contact Us

اے ایس پی احمدپورشرقیہ حسیب جاوید میمن کی تھانہ نو شہر ہ جدید میں کھلی کچہری

ASP Haseeb Javed Memon

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اے ایس پی احمدپورشرقیہ حسیب جاوید میمن نے گزشتہ روز تھانہ نو شہر ہ جدید میں کھلی کچہری  لگا کر عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے اور  سائلین کی جانب سے دی جا نے والی درخواستوں  پر مو قع پر احکامات جاری کئے۔ اس مو قع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے   کہا مظلوم لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا آئی جی پنجاب اور آر پی  او  بہا ول پو ر کی ہدایت پر سرکل کے تمام تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہاہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ پولیس سے متعلقہ شکایات کھل کر بیان  کریں۔ تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

مزید پڑھیں