سمہ سٹہ: جامعہ مسجد رحمانیہ رحمان آباد (گلن ہٹی) میں کھلی کچہری

Open Court at Jamia Masjid Rahmania

سمہ سٹہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپورمحمد فیاض الحق نے جامعہ مسجد رحمانیہ رحمان آباد (گلن ہٹی) میں کھلی کچہری لگائی اس میں انھوں نےعوام کے مسائل سنے اور تمام مسائل فوراً حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے معاشرے میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرے تاکہ پولیس ان کے خلاف کاروائی عمل میں لا سکے،جس سے عوام میں حقیقی تحفظ قائم ہو،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مسافر خانہ رانا محمد عارف بھی موجود تھے

مزید پڑھیں