Advertisements

شکست کا جشن منانا اور ابھینندن جو ویر چکر دینا صرف مودی ہی کر سکتے ہیں،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

Farrukh-Habib
Advertisements

اسلام آباد۔23نومبر: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شکست کا جشن منانا اور ابھینندن کو ویر چکر سے نوازنا صرف مودی ہی کر سکتے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے 27 فروری2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کا نشانہ بننے والے بھارتی مگ طیارے کے پائلٹ ابھینندن کو بھارت کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز دینے کی تقریب کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا جشن منانا اور ابھینندن کو ویر چکر سے نوازنا صرف نریندر مودی ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ احمقوں کی جنت میں اپنا قیام جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو ابھینندن کو فروری 2019 میں مبینہ طور پر پاکستانی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ مار گرانے پر ”ویر چکر“دیا ہے۔ پاکستان متعدد مرتبہ اس بھارتی دعوے کی تردید کر چکا ہے اور امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکا کے محکم? دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ایف۔ 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے یہ بیان اس بھارتی دعوے کو مکمل طور پر جھوٹا ثابت کر چکا تھا۔