Advertisements

صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بناسکتا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ

Only independent judge could ensure transparent trial,says Justice Athar Minhallah
Advertisements

ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے: سپریم کورٹ کے جج کا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب

  اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ججز کو یہ واضح ہونا چاہئے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔  فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بناسکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ججز کو مکمل آزاد ہونا چاہیے کیونکہ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں، ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہیے کہ وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں  انہوں نے کہا ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہیے، آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے، ججز امام ابو حنیفہ کے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں۔

Advertisements