Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا لیپ ٹاپ کا بٹن دباکرسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پہلا سالانہ امتحان2022ء کے آن لائن نتائج کا باقاعدہ اعلان

online results of Secondary School Certificate First Annual Examination 2022

بہاول پور:31/اگست  کمشنر بہاول پور ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کرسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء) کے آن لائن نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان 2022ء) میں مجموعی طور پر 87725 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 75568ریگولر طلبہ جبکہ12157 پرائیویٹ امیدواران شامل تھے۔ریگولرامیدواران میں سے 53733 امیدوار پاس ہوئے جبکہ پرائیویٹ امیدواران میں سے6045امیدوار کامیاب قرار پائے۔اس طرح سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء) میں کامیاب طلبا وطالبات کی مجموعی شرح 68.14 فیصد رہی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول ایجوکیشن بہاول پور کے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء) کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں ڈپٹی کمشنربہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، کنٹرولرامتحانات مسز اسماء قاسم اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
سیمہ اعجاز، مسز خالدہ چشتی، مسز فرح امیر، مسز زاہدہ انور، مسز عظمیٰ مشہود، ڈاکٹر صبا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آمد پر ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن نوشابہ ملک نے چیئرپرسن بہاول لیڈیز کلب بہاول پور و بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن مسز شازیہ ارم جہانگیراور دیگر خواتین کو خوش آمدید کہا اور انہیں ادارے کے نظم و نسق اور بے آسرا اور لاوارث بچوں کو ادارے کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات بارے تفصیلی بریف کیا۔ بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن مسز شازیہ ارم جہانگیر ادارے میں مقیم بچوں میں گھل مل گئیں اور ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ دریں اثناء مسز شازیہ ارم جہانگیر نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں