Advertisements

وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی ملک بھر کے ریجنل آفسز کے افسران کے ساتھ زوم میٹنگ

"Online meeting chaired by Federal Ombudsman Naveed Kamran Baloch; urges immediate redressal of complaints
Advertisements

عوامی شکایات کے مؤثر اور بروقت ازالے، ادارہ جاتی کارکردگی اور نظام کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


   جن پور (نامہ نگار )وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی زیر صدارت آن لائن اجلاس، شکایات کے فوری ازالے پر زور تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ نے ملک بھر کے ریجنل آفسز کے افسران کے ساتھ آن لائن زوم میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں عوامی شکایات کے مؤثر اور بروقت ازالے، ادارہ جاتی کارکردگی اور نظام کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements

ریجنل آفس بہاولپور میں ہونے والے اجلاس میں ریجنل ہیڈ باسط عزیز خان، سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان، کمشنر شوکت محمود، ایسوسی ایٹ ایڈوائزر خالد نذیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فضل رضا رضوی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے کہا کہ ادارہ عوام کو ان کی دہلیز پر فوری، سستا اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ریجنل دفاتر شکایات کے ازالے میں مزید تیزی لائیں اور ہر کیس کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے میں جدید آن لائن نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے شکایات کے اندراج اور ان کے حل کے عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں اور سماعتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے

وفاقی محتسب نے دور افتادہ اضلاع میں سب آفسز کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے طویل سفر کی زحمت سے نجات ملے گی اور سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچیں گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ادارے کی اولین ترجیح ہے، جس کیلئے شفاف، فعال اور مربوط نظام کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے اجلاس کے اختتام پر ریجنل آفس بہاولپور کے افسران نے وفاقی محتسب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کاوشیں مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔