Advertisements

کمشن راجہ جہانگیر انور نےپہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت کے آن لائن نتائج کا باقاعدہ اجراء کردیا

online 9th class result
Advertisements

بہاول پور: 19/ستمبر( )کمشنر بہاول پور ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کرسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت) کے آن لائن نتائج کا باقاعدہ اجراء کردیا۔نتائج کے مطابق سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت) میں مجموعی طور پر 99526 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے کامیاب طلبا وطالبات کی مجموعی شرح 42.21 فیصد رہی۔تفصیلات کے مطابق سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت)میں 89264ریگولر امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے42014 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ10262 پرائیویٹ امیدواران نے بھی امتحان دیا جن میں سے3246امیدوار کامیاب قرار پائے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول ایجوکیشن بہاول پور کے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان2022ء پارٹ فرسٹ نویں جماعت) کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، کنٹرولر امتحانات بہاول پور بورڈ اسماء قاسم، سیکرٹری بورڈ راؤ شمشاد علی اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔