Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور نے چولستانیوں کو اراضی خرید و فروخت برائے بیانات19- ایکٹ کے لیے ون ونڈو سہولت سینٹر کا افتتاح کیا

One Window Facilitation Center for Cholistanis
Advertisements

بہاول پور:29/دسمبر: کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے چولستانیوں کو اراضی خرید و فروخت برائے بیانات19- ایکٹ کے لیے ون ونڈو سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ سینٹر ایڈیشنل کمشنر اشتمال کے دفتر سے ملحقہ قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ایڈیشنل کمشنر اشتمال عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل کمشنر ریونیو حق نواز، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پورڈویژن نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو سہولت سینٹر برائے بیانات19-ایکٹ کے لیے ایک ہی چھت تلے بائیو میٹرک سسٹم، آن لائن نادراریکارڈ تک رسائی اور تصدیقی عمل، نمائندہ سی ڈی اے کالونی برانچ سمیت ریونیو عملہ موقع پر موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدولت جعل سازی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا اور شفاف طریقہ کار کے مطابق بوقت بیان الاٹی اور خریدار معہ دو گواہان، علاقہ نمبردار ہمراہ اصل شناختی کارڈ پیش ہوں گے اور موقع پر بائیو میٹرک سسٹم میں انگوٹھے لگوا کر تصاویر کے ساتھ کمپیوٹرائزسسٹم میں آن لائن ریکارڈ درج کرلیا جائے گا۔