چنی گوٹھ سڑک کے قریب سوئے ہوئےشاہ نواز پرٹریلر چڑھنے سےموقع پر جاں بحق

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) گھر کے باہر سڑک کے قریب سوئے ہوئے شخص پر ٹریلر چڑھنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو 1122 لیاقت پور کے مطابق جناح کالونی کے ایل پی روڈ کے قریب شاہ نواز نامی شخص اپنے گھر کے باہر سویا ہوا تھا کہ ایک ٹریلر اس کے اوپر چڑھ گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، چنی گوٹھ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Advertisements