ریٹائرڈ ریلوے ملازم شبیر احمد شرط لگا کر عباسیہ لنک کینال کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شبیر احمد کی لاش نکال کر آر ایچ سی اسپتال چنی گوٹھ منتقل کر دی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ کے نواحی علاقے موضع بیلداراں سے تعلق رکھنے والا ریٹائرڈ ریلوے ملازم شرط لگا کر عباسیہ لنک کینال کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق 65 سالہ بزرگ شبیر احمد ولد جند وڈا سکنہ موضع بیلداراں، چنی گوٹھ، نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ عباسیہ لنک کینال تیر کر پار کرنے کی شرط لگائی۔ دونوں نہر میں اترے، لیکن تیز پانی کے بہاؤ کی وجہ سے شبیر احمد نہ سنبھل سکا اور نہر میں ڈوب گیا، جبکہ دوسرا شخص کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شبیر احمد کی لاش نکال کر آر ایچ سی اسپتال چنی گوٹھ منتقل کر دی۔ چنی گوٹھ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔