خودکشی یا حادثہ ۔ریلوے اسٹیشن کلاب کے قریب نوجوان ٹرین کی زدمیں آکر جاں بحق
Advertisements
نذیر احمد نامی نوجوان کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین خیبر میل کے انجن سے ٹکراکر جاں بحق ہوا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) خودکشی یا حادثہ ۔نوجوان ٹرین کی زدمیں آکر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی ریلوے اسٹیشن کلاب کے قریب نذیر احمد نامی نوجوان کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین خیبر میل کے انجن سے ٹکراکر جاں بحق ہوگیا۔ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے
Advertisements