بہاولپور گھلواں: لڑائی جھگڑا کے دوران زخمی ہو نے والا نوجوان محمد اویس گھلو جانبحق

ایک ہی خاندان کے دو گروپوں میں معمولی رنجش کی بنا پر لڑائی کے دوران 14 افراد زخمی ہوئے تھے
مبارک پور(نامہ نگار) مبارک پور کے نواحی علاقہ بہاولپور گھلواں میں گزشتہ روز لڑائی جھگڑا کے دوران شدید زخمی ہو نے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں جان کی بازی ہار گیا،نعش دیہی مرکز صحت مبارک پور میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بہاول پور گھلواں میں ایک ہی خاندان کے دو گروپوں میں معمولی رنجش کی بنا پر لڑائی کے دوران 14 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں دیہی مرکز صحت مبارک پور لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔جبکہ چار افراد جو شدید زخمی ہوگئے تھے انہیں ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عالمگیر چنڑ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا تھا جن میں سے ایک نوجوان محمد اویس گھلو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا جسکی نعش ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کے حوالہ کر دی گئی۔
تھانہ نوشہرہ جدید پولیس محمد اویس گھلو کی نعش کو مزید کاروائی کی غرض سے پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی مرکز صحت مبارک پور لائے جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مزید تفصیل مضروب سابق کونسلر محمد یعقوب نے بتایا ہے کہ ہم آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں چند روز قبل تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے ایک شخص کو کسی کیس میں گرفتار کیا تھا جسکا مجھ پر الزام لگایا کہ تم نے پولیس معاونت کی ہے اس وجہ سے مجھ پر تشدد کیا مجھے بچانے میرے قریبی رشتہ دار آئے اور دونوں گروپوں میں تصادم ہو گیا۔