گھریلو رنجش پر فائرنگ نوجوان محمد جاوید رشید آباد میں قتل
تھانہ صدر پولیس نے ملز م زاھد اور اس کے ایک نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق محمد اصغر سکنہ رشید آباد نے تھانہ صدر کو بتا یا کہ میں اور میرا بھائی جا وید کپاس کی نگرانی کے لئے ڈیرہ پر سو گئے۔ صبح اچانک کھڑا ک کی آواز پر ہم جا گے تو دیکھا ملز م زاھد سکنہ رشید آباد مسلح پسٹل ایک نامعلوم ساتھی ہمارے صحن میں موجود تھے محمد زاھد نے میر ے بھائی محمد جاوید کو للکارا کہ آج تمہیں مسمات شموں بی بی سے ملنے کا مز ہ چکھاتاہوں اور دیکھتے ہی دیکھتے ملز م نے میر ے بھائی محمد جاوید کو جان سے مارنے کی خاطر سید ھا فائر چھاتی میں مارا۔ جس سے میر ا بھائی زخمی ہو کر گر پڑا۔ جو بعد ازاں فوت ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

