للو والی پل کے قریب گیس سلنڈر کی دکان پر کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان محمد اسحاق جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان اکرام شدید زخمی
Advertisements
اکرام کی حالت تشویشناک ہے اسے فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کر دیا مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
fourth four columns
Advertisements
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ شریف کے علاقے للو والی پل کے قریب گیس سلنڈر کی دکان پر کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان محمد اسحاق جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا نوجوان اکرام شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، اسحاق نامی نوجوان کو کرنٹ لگا، جب کہ اکرام نامی نوجوان اسے بچانے کی کوشش میں دوڑا تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ گیا۔افسوسناک واقعہ قومی شاہراہ للو والی پل پر پیش آیا۔ کرنٹ لگنے سے محمد اسحاق موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ اکرام کی حالت تشویشناک ہے, اسے فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کر دیا ہے -مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں