Advertisements

ضلع بہاولپور کے قومی اسمبلی کے ایک اور تین ارکان صوبائی اسمبلی کا حکومت سے صوبہ بہاولپور بحال کرنے کا مطالبہ،لیگی قیادت بھی ہم آواز

One MNA and Three MPAs from Bahawalpur District Demand Restoration of Bahawalpur Province; PML-N Leadership Also Voices Support
Advertisements

میاں عثمان اویسی کی اقامت گاہ پر پریس کانفرنس ، بہاولپور صوبہ ہماری شناخت اور حق ہے ،اہلیان بہاولپور کے اس حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے،میاں عثمان اویسی، میاں شعیب اویسی،ملک خالد وارن،  چوہدری خالد محمود ججہ کا واشگاف اعلان،

پریس کانفرنس میں موجود مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نجیب الدین اویسی سابق ایم این اے، مسلم لیگ ن کے این اے 168 کے ٹکٹ ہولڈر ملک منیر اقبال چنٹر، اور نوجوان مسلم لیگی رہنما قاضی برہان فرید نے اپنی تقاریر میں کہا کہ نواب صادق محمد خان عباسی اور ریاست بہاول پور نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دیں،اس لیے صوبہ بہاولپور کی ہمارا جائز دیرینہ مطالبہ ہے جسے اب پورس کیا جسے اب  پورا کیا جائے، فراز حیدر خان، ملک طارق آرائیں اور ابوبکر رونگھا کی رپورٹس

Advertisements

مبارک پور(نامہ نگار) صوبہ بہاولپور کی بحالی کے حوالے سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے و رکن قومی اسمبلی میاں عثمان نجیب اویسی کی رہائش گاہ ہاؤس خانقاہ شریف میں اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبہ بہاولپور کی بحالی، خطے کے عوام کے حقوق اور علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پریس کانفرنس میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیو پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد شعیب اویسی، رکن صوبائی اسمبلی خالد محمود ججہ، رکن صوبائی اسمبلی سردار ملک خالد محمود وارن، ملک منیر اقبال چنڑ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے و رکن قومی اسمبلی میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا کہ صوبہ بہاولپور کی بحالی صرف ایک سیاسی مطالبہ نہیں بلکہ بہاولپور کے عوام کا تاریخی حق اور ان کی شناخت کا معاملہ ہے۔ بہاولپور ایک تاریخی ریاست رہی ہے جس کی اپنی منفرد تاریخ، ثقافت، جغرافیہ اور انتظامی شناخت ہے۔ یہاں کے عوام کئی دہائیوں سے صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بہاولپور نے قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے ساتھ الحاق کیا اور پاکستان کے قیام و استحکام میں بہاولپور کے نواب الحاج سر محمد صادق خان عباسی اور عوام کا اہم کردار رہا۔ ریاست بہاولپور نے پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ اس تاریخی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بہاولپور کے عوام اپنی الگ صوبائی شناخت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی صوبہ بہاولپور بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے، جو اس دیرینہ مطالبے کی اہمیت اور عوامی جذبات کا اعتراف ہے۔

میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا کہ بہاولپور خطہ وسائل، زراعت، لائیو اسٹاک، صنعت، تجارت اور تاریخی ورثے کے اعتبار سے ایک اہم علاقہ ہے، لیکن انتظامی طور پر نظرانداز کیے جانے کے باعث یہاں کے عوام کو تعلیم، صحت، روزگار، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ صوبہ بحال ہونے سے مقامی سطح پر انتظامی اختیارات میں اضافہ، عوام کو سرکاری اداروں تک آسان رسائی اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کی جدوجہد کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی اور جمہوری انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، منتخب نمائندوں، وکلاء، صحافیوں، تاجر برادری، کسانوں، طلبہ اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی صوبہ بہاولپور کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے عوام اپنی تاریخی شناخت اور انتظامی حقوق کے حصول کے لیے پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ ملک کے آئین اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق حل کیا جانا چاہیے اور بہاولپور کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو بھی سنجیدگی سے زیرغور لایا جائے۔

شرکاء نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کے مطالبے پر عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

خانقاہ شریف : بہاولپور صوبہ بحالی کے حوالے سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وممبرقومی اسمبلی میاں عثمان نجیب اویسی کی رہائش گاہ خانقاہ شریف میں پریس کانفرنس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی بزرگ سیاستدان میاں نجیب الدین اویسی ،ممبر صوبائی اسمبلی وچیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیوپنجاب میاں شعیب اویسی،ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود بابر وارن۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ،چوہدری محمود مجید۔صوبائی ٹکٹ ہولڈر چوہدری سعد مسعود ۔حلقہ این اے 168سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ سمیت جس میں کثیر تعداد میں۔معزین علاقہ اور نیشنل ٹی وی چینل پرینٹ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

صوبہ بحالی بہاولپور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے، یہ ہمارا حق ہے اور ہماری شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کےعوام اپنے تاریخی تشخصے اور صوبائی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پرآج بھی قائم ہیں۔میاں عثمان نجیب اویسی کا کہنا تھا کہ بہاولپور خطے کی اپنی ایک منفرد تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی شناخت ہے، جسے برقرار رکھنا یہاں کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ صوبہ بحالی بہاولپور کا مطالبہ کوئی نیا مطالبہ نہیں بلکہ عوام کی ایک دیرینہ آواز ہے، جسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے جائز مطالبے پر بھی عملی پیش رفت کی جائے۔ بہاولپور صوبہ کی بحالی سے نہ صرف خطے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا بلکہ انتظامی امور بھی مزید بہتر انداز میں چلائے جا سکیں گے۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوامی جذبات و احساسات کا احترام کرتے ہوئے اس مسئلے کو سنجیدگی سے آگے بڑھایا جائے۔ بہاولپور صوبہ ہماری شناخت ہے اور اس کی بحالی ہمارا حق ہے، اس حق کے حصول کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گےمزید انہوں نے بہاولپور صوبہ کی بحالی کے تاریخی پسِ منظر کو بڑی باریک بینی سے بیان کیا 1947سے لے 1956 تک ریاست بھاولپور کی تاریخی اہمیت اور 1956سے لے کر 2026تک کی بہاولپور کی محرومیوں کا ذکر بڑے ہی مدلل انداز میں پیش کیا ۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں بھاولپور صوبہ بحالی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ ایک بات قابلِ ذکر ہے عرصہ دراز

سے بہاولپور میں صوبہ بحالی کی تحریکیں چلتی رہیں ۔لیکن یہ پہلی بار ھوا کہ مقامی طور پر اس قدر توانہ آواز اٹھائی گئی ۔مقررین نے ایک بات واضع کی کہ بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحال کرنے کے لیے کسی ترمیم یا قرار داد کی ضرورت نہیں ۔صرف اور صرف ایک ایگزیکٹو آڈر سے بہاولپور پور کی صوبائی حیثیت بحال ھو سکتی ہے ۔شرکاء محفل نے میاں محمد عثمان نجیب اویسی ۔میاں محمد شعیب اویسی کی اس کاوش کوسراہا ۔محفل کا اختتام پر سابق ممبر قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی نے ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی اختتام پر پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا