ربیع الاول کے جلوس کی ٹرالی اُلٹنے سے گیارہ سالہ بچہ بادشاہ جاں بحق بارہ زخمی

Advertisements
مبارک پور روڈ پر واقع اڈہ بوہڑ کے قریب ربیع الاول کے جلوس کی ٹرالی جس میں بچے سوار تھے موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ربیع الاول کے جلوس کی ٹرالی اُلٹنے سے ایک گیارہ سالہ بچہ جاں بحق، جبکہ بارہ بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق مبارک پور روڈ پر واقع اڈہ بوہڑ کے قریب ربیع الاول کے جلوس کی ٹرالی جس میں بچے سوار تھے موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں گیارہ سالہ بچہ بادشاہ جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ بارہ بچے معمولی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی بچوں کوہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
Advertisements