Advertisements

پرانی رنجش پر نوجوان پر تشدد مونچھیں پرپھٹے کاٹ دیئے

AhmedpurEast map
Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)پرانی رنجش پر نوجوان پر تشدد کیا اور اس کی مونچھیں پرپھٹے  کاٹ دیئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطابق صابر حسین سکنہ گوٹھ رضا نے پولیس کو بتایا کہ صبح میں ناشتہ لینے جیسے کلروالا پھاٹک پر پہنچا اور دوکان سے سامان لینے لگا توملزم اسحاق اپنے ساتھی کے ہمراہ آگیا جوکہ اسلحہ سے لیس تھے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔اس دوران دیگر ساتھی آصف،ندیم،اکرم،فاروق وغیرہ بھی آ گئے اور مجھے سوٹیوں سے مارنے لگے۔اس دوران اسحاق نے جیب سے بلیڈ نکال کر اور میری بائیں آنکھ کا آدھا برواور میری مونچھ کا دائیاں حصہ کاٹ دیا ۔وجہ عناد یہ کہ کچھ عرصہ قبل ہمارے رشتہ دار یونس سے تکرار ہوئی تھی ۔اور ان کوشک تھا کہ میں ان کی مدد کرتا ہوں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

Advertisements