رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھسنے سے تیس سالہ خاتون جاں بحق، سات سالہ بچہ شدید زخمی
Advertisements
احمدپورشرقیہ( نامہ نگار) رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھسنے سے تیس سالہ خاتون جاں بحق، سات سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق رکشہ پرسوار نسیم بی بی نواحی علاقہ واہی جان محمد سے لیاقت پور جارہے تھے کہ رانی موڑ کے قریب نسیم بی بی کا دوپٹہ رکشہ کی چین میں پھنس گیا جس سے رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں نسیم بی بی مو قع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ سات سالہ بچے تنویر کو شدیدچوٹیں آئیں ۔ ریسکیو ٹیم نے وہاں پہنچ کر زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاہے
Advertisements