اوچ شریف میں ایک روزہ بکریوں کا ثقافتی کیٹ واک میلہ

Goats Catwalk Mela Uchsharif

شائقین کی بڑی تعداد بکریوں کی کیٹ واک اور ناز نخرے دیکھ کر انجوائے کرتی رہی

اول آنے والی بکریوں کی قیمت 4لاکھ ,دوسرے نمبر پر بکریوں کی قیمت 3لاکھ اورتیسرے نمبر کی بکریوں کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر کی گئیں

 اوچ شریف (کرائم رپورٹر) قدیمی تاریخی شہر اوچ شریف میں ایک روزہ بکریوں کا ثقافتی کیٹ واک میلہ سج گیا :شائقین کی بڑی تعداد بکریوں کی کیٹ واک اور ناز نخرے دیکھ کر خوب انجوائے کرتی رہی تفصیلات کے مطابق حضرت عثمان جمالی کے عرس مبارک کے موقع پر دور دراز کے مختلف علاقوں سے زائرین نے شرکت کی جہاں درگاہ پر چراغاں کرتے ہوئے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں حمد شریف ، نعت خوانی اور قوالیاں پیش کی گئیں جبکہ اس عرس مبارک کے موقع پر کیٹ واک میلے میں نایاب نسل کی بکریوں کے دلچسب مقابلے جیتنے والی بکریوں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر ,مالکان اورشائقین ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے جیتنے والی بکریوں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر کر کے بولی لگائی گئیں اول آنے والی بکریوں کی قیمت 4لاکھ ,دوسرے نمبر پر آنے والی بکریوں کی قیمت 3لاکھ اورتیسرے نمبر پر آنے والی بکریوں کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر کی گئیں جیتنے والی بکری کے مالک اوچ شریف کے رہائشی ملک عبد الحمید آرائیں تھے شوقین کی جانب سے جیتنے والی بکریوں کی بولی لگانے پرمالکان نے فروخت کرنے سے انکار کر دیا جیتنے والی بکریوں اورانکے مالکان کو پگڑیاں پہنائیں گئیں کیٹ واک میلا کا انعقاد ملک عبد الحمید ارائیں ، ملک غلام قادر ارائیں ، ملک شہزاد ، ملک شفیق انجم اور ملک بشیر کی سربراہی میں منعقد ہوا  جس میں پنجاب بھر کے مختلف دور دراز کے علاقوں کے افراد اپنی قیمتی نایاب نسلی بکریوں کے ہمراہ شریک ہوئے جنہیں منتظمین نے خوش آمدید کہا جبکہ جیتنے والی بکری اور اس کے مالک کو رسمی پگڑی پہنانے کے ساتھ ساتھ انہیں انعام سے بھی نوازا گیا جس پر مقابلے میں حصہ لینے والے افراد سمیت شہریوں نے کیٹ واک مقابلہ منعقد کر کے سستی تفریح فراہم کرنے کی کاوش پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی دستار بندی بھی کرائی گئی


مزید پڑھیں