Contact Us

چنی گوٹھ اور گردونواح میں ایک درجن کے قریب بستیوں میں بجلی فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں حسن عسکری شیخ

One dozen villages are being electrified in Chanigoth and its suburbs; Hassan Askari Sheikh MPA

چوہدری طارق بشیر چیمہ جلد آر ایچ سی چنی گوٹھ کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کریں گے

کچھ سڑکوں کی تعمیر و مرمت آئندہ ہفتے میں شروع ہو جائے گی جبکہ بجٹ کے بعد تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز ہو جائے گا   ممبر صوبائی اسمبلی 

 چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ چنی گوٹھ ، مہند ، راجڑہو اور کلاب یونین کونسلیں جو عرصہ دراز سے پسماندہ ترین چلی آ رہی ہیں اب ان میں ترقیاتی  منصوبوں کے نئے دور کا آغاز شروع ہونے جا رہا ہے ، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے کیونکہ ان یونین کونسلوں کے مسائل میں بخوبی جانتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ فارمز چنی گوٹھ میں سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے تعاون سے چنی گوٹھ اور گردونواح میں تمام بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاریں اپ گریڈ کی جا رہی ہیں اور جن علاقوں میں کھمبے نہیں ہیں ان علاقوں میں نئے کھمبوں کی بھی منظوری ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ ، انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن کے قریب بستیوں میں بجلی فوری طور پر فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ کچھ سڑکوں کی تعمیر و مرمت آئندہ ہفتے میں شروع ہو جائے گی جبکہ بجٹ کے بعد تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ جلد آر ایچ سی چنی گوٹھ کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کریں گے ، انہوں نے بتایا کہ ضلع بہاولپور کا یہ واحد ہسپتال ہے جو مثالی سینٹر منظور کرایا گیا ہے اور اس ہسپتال میں عوام تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ان کو احمد پور شرقیہ یا بہاولپور میں میسر ہوتی ہیں ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پورے انتخابی حلقے میں نہری پانی کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے ، چولستان میں بھی نہروں میں پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے ہم نے چیف انجینئر انہار بہاولپور سے بھی ملاقات کی ہے اور ان کو پانی کی کمی کے مسائل سے آگاہ کیا ہے ، انہوں نے فوری طور پر پانی کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے

مزید پڑھیں