Advertisements

چنی گوٹھ موٹروے پر ڈاکوؤں کی پولیس اور عوام پر فائرنگ، ایک گرفتاردیگر فرار

Motorway Police arrest a dacoit near chanigoth
Advertisements

گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک کلاشنکوف، ایک پستول، پانچ عدد پولیس یونیفارم ،فیک نمبر پلیٹس، جیمر وائرلیس سیٹ، پولیس لائٹ برآمد

چنی گوٹھ (نامہ نگار)موٹر وے پولیس اور مشکوک گاڑی میں سوار ملزم کے درمیان پولیس  مقابلہ ، ملزم کی پولیس پر فائرنگ ، تفصیل کے مطابق موٹر وے پولیس کی مشکوک گاڑی کو روکنے پر ملزم نے موٹر وے پل بیاسی ہزار کے قریب بیریئرز کو توڑ کر گاڑی دوسری جانب بھگا دی ، پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ،موٹر وے پولیس کے تعاقب پر ملزم گاڑی چھوڑ کر قریبی رہائشی بستی میں داخل ہوگیا ،عوام اور موٹر وے پولیس آفیسر عثمان و دیگر  کا تعاقب ، ملزم کی عوام اور پولیس پر فائرنگ کرتا رہا، موٹر وے پولیس اور عوام نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، اسلحہ برآمد بھی برآمد کرلیا گرفتار ملزم کی شناخت لاہور کے رہائشی آیان ندیم کے نام سے ہوئی ہے ، موٹ ایس پی موٹر وے رانا سرفراز ناصر ،ڈی ایس پی عاکف نشاط باجوہ دیگر آفیسرز موقع پر پہنچ گئے ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے پولیس مقابلہ ، فائرنگ کا واقعہ چنی گوٹھ کے قریب موٹر وے ایم 5 پر پیش آیا۔

Advertisements


   اوچ شریف،(کرائم رپورٹر) موٹروے ایم 5 پر تھانہ چنی گوٹھ کی حدود میں پل 82 ہزار کے قریب ڈاکوؤں کی موٹروے پولیس پر فائرنگ ۔موٹر وے پولیس نے دو اوورسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو روکا تو انہوں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیاں بھگا دی ۔ موٹروے پولیس کے تعاقب کرنے پر ایک گاڑی موٹروے انٹرچینج کا بیرئیر توڑ کر فرار ہوگئی جبکہ  دوسری گاڑی کے ملزمان نے بغیر کسی خوف کے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔موٹروے پولیس نے بہادری سے تعاقب جاری رکھا، جس پر ڈاکو گاڑی چھوڑ کر قریبی بستی میں بھاگ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مقامی عوام نے بھی ڈاکوؤں کا پیچھا کیا لیکن ملزمان نے عوام پر بھی فائرنگ کر دی۔جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا ۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سےایک  کلاشنکوف، ایک پستول، پانچ عدد پولیس یونیفارم ،فیک نمبر پلیٹس، جیمر ، وائرلیس سیٹ، پولیس لائٹ برآمد