Advertisements

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اقلیتی برادری کے لیے ”نگہبان کارڈ“کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز

"On the special directives of the Punjab Chief Minister, the formal launch of the 'Nigehbaan Card' distribution for the minority community has begun."
Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے سینٹ ڈومینک چرچ میں مستحق مسیحی برادری تعلق رکھنے والے افراد میں نگہبان کارڈز تقسیم کیے


بہاول پور: وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اقلیتی برادری کے لیے ”نگہبان کارڈ“کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بہاولپور میں مستحق افراد تک مالی معاونت کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے سینٹ ڈومینک چرچ میں منعقدہ تقریب کے دوران مستحق مسیحی برادری خصوصاً محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں نگہبان کارڈز تقسیم کیے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاولپور میں اب تک 131 سے زائد نگہبان کارڈز مستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نگہبان کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کے مستحق افراد کو حکومتی سہولیات تک بہتر رسائی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب تمام شہریوں کو بلاامتیاز سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ نگہبان کارڈ کے اجراء کا مقصد اقلیتی برادری کو سماجی تحفظ فراہم کرنا اور انہیں قومی دھارے میں مزید مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کی فلاح کے لیے جاری منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے متعدد فلاحی پروگرام شروع کیے جا چکے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Advertisements