Advertisements

چولستان انڑنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز پریپیئرڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں فیصل شادی خیل نے میدان مارلیا

On the second day of the Cholistan International Desert Jeep Rally, Faisal Shadi Khail clinched victory in the first round of the Prepared Category.
Advertisements

فیصل شادی خیل نے 236 کلو میٹر کا ٹریک 1 گھنٹہ 43 منٹ میں طے کر کے پہلی,میرجعفر مگسی نے دوسری جبکہ حسین آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بہاول پور( ملک طارق)صحرائے چولستان بہاولپور میں پاکستان کاسب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ جاری 21ویں چولستان انڑنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روزپریپیئرڈ کیٹگری کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق چولستان جیپ ریلی کے پہلے راؤنڈ میں فیصل شادی خیل نے میدان مارلیا۔

Advertisements

فیصل شادی خیل نے 236 کلو میٹر کا ٹریک 1 گھنٹہ 43 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔میرجعفر مگسی نے 1 گھنٹہ 48 منٹ میں فاضلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حسین آصف نے فاضلہ 1 گھنٹہ 51 منٹ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

شائقین کی بڑی تعداد میں دھول اڑاتی گاڑیوں کودیکھنے کےلیے دنیا بھر سے آمد جاری 100 سے زائدملکی غیر ملکی ریسرزریلی میں حصہ لے رہےہیں ٹی ڈی سی کےزیراہتمام میوزیکل نائٹ آج ہوگی اس کے ساتھ کلچرل فیسٹول بھی ہونگے اورآتش بازی کابھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا آج 14فروری کو سٹاک کٹیگری کےمقابلے ہونگے جبکہ فائنل رونڈ 15 فروری کو مرد اورخواتین کٹیگریزسیکنڈ رونڈ ڈرٹ بائیک کواڈریس ، ٹرک ریس ہوگی اورتقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائےگی چولستان ڈیزرٹ جیب ریلی کے موقع پرپولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فیول پروف انتظامات کیے گئے ریسکیو 1122اورضلعی انتظامیہ کے دیگر ادارےموجود ہیں ریلی کےٹریک کی نگرانی پنجاب رینجر کےجوان مامورہیں