Advertisements

اقلیتی صوبائی منسٹر رامیش سنگھ اروڑا کی سفارش پر احمد پور شرقیہ کے قدیمی قبرستان بیرو لعل وایمک کے لیے ایک کروڑ کا فنڈ ریلیز 

"On the recommendation of Minority Provincial Minister Ramesh Singh Arora, a fund of Rs 10 million has been released for the ancient cemetery Beru Lal Waimak in Ahmadpur Sharqiya."
Advertisements

ہم رامیش سنگھ اروڑا حکیم طارق محمود چغتائی اور سردار گیان سنگھ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری استدعا پر ہمارا دیرینہ مسئلہ حل کرایا منیارٹی رہنما

احمد پور شرقیہ(جان ایم چوھان سے) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اقلیتی صوبائی منسٹر رامیش سنگھ اروڑا کی خصوصی سفارش پر احمد پور شرقیہ کے قدیمی قبرستان بیرو لعل وایمک کی تزہین و آرایش کے لیے ایک کروڑ کا فنڈ ریلیز کر کے بہاولپور لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دیا ہے یہ فنڈ چیف منسٹر منیارٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہے بہت جلد قبرستان کا کام شروع کر دیا جائے گا

Advertisements

ان خیالات کا اظہار منیارٹی رہنما چوہدری بنسی لال گوردھن داس شنکر سردار عدنان سمیع گوگی رام عمران کامران وہاب امان ایم یوسف راحت بابر مسعود ایان روشن بہیل چاند کمار عرفان عفی ثاقب چند بابر یاسر رانجھا اور چاند بابو نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم رامیش سنگھ اروڑا حکیم طارق محمود چغتائی اور سردار گیان سنگھ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری استدعا پر ہمارا دیرینہ مسئلہ حل کرایا

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس قدیمی قبرستان کے کچھ حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے ہماری مقامی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ہمارے قبرستان کی جو بہت زیادہ جگہ تھی اور اب تھوڑی رہ گئی ہے باقی پر قبضہ ہے لہذا ان حضرات سے قبضہ چھڑا کر ہمارے قبرستان کو زمین دی جائے انہوں نے کہا کہ قبرستان کا کچھ حصہ سڑک میں ایا ہےاور قبرستان کے کچھ حصے پر قابض ہیں لہذا اگر وہ خود بخود جگہ چھوڑ دیں تو بہتر ہوگا کیونکہ اس قبرستان میں ہمارے آباواجداد دفن ہیں ان اقلیتی رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس قدیمی قبرستان کی طرف توجہ دے کر جو گرانٹ دی ہے وہ قابل تحسین عمل ہے