یوم پاکستان کے موقع پر دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام ریلی
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام جنرل سیکڑیری ایم اے مجید چائل کی زیر نگرانی ایک ریلی چکی موڑ پر نکالی گئی ریلی میں دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ کے تحصیل صدر محمد ارشاد فوجی تحصیل چیرمین محمد ارشد بھاٹ سینیر نائب صدر حافظ محمد زکریا عوامی ویلفیر سوسائٹی کے صدر جان محمد چوھان سیکڑیری ہیلتھ محمد اجمل شہزاد محمد اصغر بھاٹ محمد شاہد بھاٹ ملک جاوید چائل ملک بشیر چائل سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جان محمد چوھان محمد ارشاد فوجی محمد ارشد بھاٹ حافظ محمد زکریا اور مجید چائل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمارا ملک پاکستان ایک مضبوط اور منظم ملک ہے ہمارے ملک پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی نگاہیں ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی جائیں گی ہماری پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے اور عوام ان کی پشت پر کھڑی ہے امریکہ بھارت اور اسرائیل اوچھے ہتھکنڈے کرنا چھوڑ دے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کا اتحاد ہی ان لوگوں کے لیے کافی ہے یہ یہودی ملک اپنی موت اپ مر جائیں گے دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ ہر فورم پر پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اگر زمینی راستے فراہم کیے جائیں تو ان ملکوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے امریکہ بھارت اور اسرائیل کسی خوش فہمی میں نہ رہے پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہے ریلی کے موقع پر شرکا نے پاکستانی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

