صاحبزادہ گزین عباسی کی تحریک پر احمدپورشرقیہ کے دوہائی سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری
ایم پی اے کی تحریک پر گورنمنٹ صادق عباس ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈیر ہ نواب صاحب کو اپ گریڈ کر کے ہائیر سیکنڈری اسکو ل کا درجہ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی کی تحریک پر صوبائی حکومت نے احمدپورشرقیہ کے دوہائی سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی کی کاوشوں سے صوبائی حکومت نے گورنمنٹ صادق عباس ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈیر ہ نواب صاحب کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہائیر سیکنڈری اسکو ل کا درجہ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کو یہاں سہولیات فراہم کرنے کے لئے لیٹر جاری کردیا ہے احمدپورشرقیہ کے رہائشیوں نے دونوں اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے میاں گزین عباسی کی کوششوں کو سراہا ہے