Advertisements

صاحبزادہ گزین عباسی کی تحریک پر احمدپورشرقیہ کے دوہائی سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

On the move of mPA Gazain Abbasi two local high schools upgraded to secondary level
Advertisements

ایم پی اے کی تحریک پر گورنمنٹ صادق عباس ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈیر ہ نواب صاحب کو اپ گریڈ کر کے ہائیر سیکنڈری اسکو ل کا درجہ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری


 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی کی تحریک پر صوبائی حکومت نے احمدپورشرقیہ کے دوہائی سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی کی کاوشوں سے صوبائی حکومت نے گورنمنٹ صادق عباس ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈیر ہ نواب صاحب کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہائیر سیکنڈری اسکو ل کا درجہ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کو یہاں سہولیات فراہم کرنے کے لئے لیٹر جاری کردیا ہے احمدپورشرقیہ کے رہائشیوں نے دونوں اسکولوں کی اپ  گریڈیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے میاں گزین عباسی کی کوششوں کو سراہا ہے

Advertisements