Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی تحریک پر ضلعی انتظامیہ نے آج مزید پچاس خیمے اوچشریف کے سیلاب زدگان کے لئے بھجوا دیے

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

انتظامیہ کے زمہ داران ازخود خیمےسیلاب زدگان میں تقسیم کریں پرنس بہاول عباس خان عباسی کا اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کو پیغام میری ٹیم صرف متاثرین کی نشان دہی کرےگی


اوچشریف ( کرائم رپورٹر) کمشنر بہاولپور ڈویژن محترمہ مسرت جبین کے احکامات اور پرنس بہاول عباس خان عباسی کی تحریک کی روشنی میں اوچشریف کے سیلاب زدگان کے لیے ضلعی انتظامیہ نے آج مزید 50 خیمے بھجوا دیے اس طرح پرنس بہاول عباس خان عباسی عباسی کی تحریک پر  اب تک دو دنوں میں 110 خیمے بھجوائے گئے ہیں  جنمیں سے 60  خیمے  گذشتہ روز کمشنر  مسرت جبیں نے اپنے وزٹ کے دوران تقسیم کرائے تھے –

Advertisements

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے اس بارے میں مطلع کیا تھا جس پر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی عباسی نے کہا کہ وہ یا ان کی ٹیم ان خیموں کو وصول نہیں کرے گی بلکہ مقامی انتظامیہ کے ذمہ داران از خود  سیلاب زدگان میں ان خیموں کو تقسیم کریں  جن کی نشاندہی ان کی ٹیم کے اراکین موقع پر کر دیں گے پرنس بہاول عباس عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرنا چاہتے کیونکہ یہ وقت سیلاب زدگان   کی زیادہ سے زیادہ مدد  کرنے کا ہے تاکہ سیلابی پانی اترنے کے بعد اُنکی بحالی کا عمل شروع ہو سکے