جرنلسٹس الائنس پاکستان کے جنوبی پنجاب چیپٹر کے شریک چیئرمین رانا زوالفقار علی کی تحریک پر ضلع مظفرگڑھ کے دو رورل پریس کلبز کی جے اے پی شمولیت کا خیر مقدم
جرنلسٹس الائنس پاکستان جنوبی پنجاب کے دیگر عہد یداران رانا زوالفقار علی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقے سے ملحقہ پریس کلبز کو جنوبی پنجاب چیپٹر میں شامل کریں ،اسٹیئرنگ کمیٹی تین ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لے گی بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کا اعلان
احمدپور شرقیہ: بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر نے جے اے پی رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے شریک چیئرمین رانا زوالفقار علی کی تحریک پر ضلع مظفرگڑھ کے دو رورل پریس کلبز جھگی والا اور خان گڑھ دویمہ کی جرنلسٹس الائنس پاکستان میں شمولیت کا پر جوش خیر مقدم کیا ہے – اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے شریک چیئرمین رانا زوالفقار علی کی اس کامیاب کاوش پر انہیں مبارکباد دی ہے اور انکے اس اقدام کو دیگر عہدیداران کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا اور کہا کہ رانا زوالفقار علی لاہور کے ایک ہسپتال میں اپنی علیل خالہ کو چھوڑ کر اوچشریف میں جرنلسٹس الائنس پاکستان کے رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیےآئے اور اپنے ساتھ ضلع مظفر گڑھ کے دو رورل پریس کلبز کے نمائندگان کو ساتھ لے کر آئے جنھوں نے اس تقریب میں اسٹیج پر آ کر جرنلسٹس الائنس پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان نے امید ظاہر کی جے اے پی رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے دیگر قائدین بھی اسی سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر پریس کلبز کو جے اے پی کے دس نکاتی منشور سے آ گاہ کریں گے – انہوں نے کہا کہ جنوری 2027 کے آخری ہفتہ میں اسٹیئرنگ کمیٹی عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ احسان احمد سحر نے اپنے بیان میں رانا زوالفقار علی کی خالہ محترمہ کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے

