Advertisements

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں

DPO Bahawalpur Rana Abdul Wahab
Advertisements

رواں ماہ میں اب تک بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت سے اے کیٹگری07 اور بی کیٹیگری کے 103 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 631گرام کرسٹل آئس، 4120 گرام چرس، 948لیٹر شراب،60لیٹر لہن اور 01عددچالو بھٹی برآمد کی گئی۔

حاصل پور: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ماہ نومبر میں اب تک بہاولپور پولیس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں

Advertisements

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ میں اب تک بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت سے اے کیٹگری07 اور بی کیٹیگری کے 103 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔دورانِ کارروائیاں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05عددپسٹل، 01بندوق، 01عددریوالور اور 01 عددکلاشنکوف برآمد کرکے ملزمان کو بند حوالات کیا۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 631گرام کرسٹل آئس، 4120 گرام چرس، 948لیٹر شراب،60لیٹر لہن اور 01عددچالو بھٹی برآمد کی گئی۔

مزید برآں، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کو گرفتار کرکے 50لاکھ روپے مالیت کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او رانا عبد الوہاب نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ جرائم کا خاتمہ، مثر پولیسنگ اور عوام کا تحفظ بہاولپور پولیس کی اولین ترجیح ہے