عمر رسیدہ انگریز خاتون کا قبول اسلام
سباسکا سے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھ لیا
کل ترکی کی سیاحت پر آنے والی عمر رسیدہ خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی اس 80 سالہ خاتون کا کہنا ہے میں محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پڑھ کر متاثر ہوئی اور آپ کے دامنِ رحمت میں پناہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سباسکا نے کل ترک شہر ادرنہ کے دارالافتاء میں آکر مفتی علاء الدين بوزقورت اور ان کی نائب زينب قايا سے ملاقات کی اور باقاعدہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مفتی صاحب نے انہیں قرآن کریم کا نسخہ پیش کیا۔ کلمہ پڑھنے کے بعد سباسکا نے اپنا نام فاطمہ تجویز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے سیرت طیبہ کا مطالعہ کر رہی تھی۔ بالآخر اس نتیجے پر پہنچی کہ اسلام ہی واحد دین حق ہے۔ اللہ کریم اس عمر رسیدہ خاتون کو دین حنیف پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
(حوالہ: ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ)