ٹول پلازہ احمدپورشرقیہ کے قریب 48000ہزار لٹر سے بھرے ٹرالرسے تیل بہنا شروع ہوگیا

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) اڑتالیس ہزار لٹر سے بھرے آئل ٹینکر کے پیچھے سے ٹرک کی ٹکرکی وجہ سے آئل لیک ہونے لگا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی ۔ تفصیل کے مطابق ٹول پلازہ احمدپورشرقیہ کے قریب 48000ہزار لٹر سے بھر ے ٹرالر کو ٹرک کی ٹکر کی وجہ سے ٹرالر کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا ۔ اور اس سے تیل بہنا شروع ہوگیا۔ موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیم نے ایریا کو اپنے کنٹرول میں لے کر آئل لیکج کو روکنے کی کوشش شروع کردی ہیں۔