او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ
Advertisements
او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے مطابق سونو کنواں نمبر 9 میں کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی
Advertisements
ترجمان نے مزید کہا کہ ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو سسٹم میں شامل کردی گئی ہے
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری سطح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے