Advertisements

اوچ شریف کی سماجی سیاسی شخصیات تاجران سمیت تمام مکاتب فکر کا آپریشن غضب للحق کی مکمل حمایت کا اعلان

ocio-Political Leaders, Traders, and Representatives of All Schools of Thought in Uch Sharif Announce Full Support for Operation Ghazab-ul-Haq
Advertisements

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے, افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور دراندازی کے مسلسل واقعات نے صورتحال کو سنگین بنا دیا


 مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی ، مخدوم سید عامر علی شاہ  اوچ شریف شیخ امین اکبر گڈو ، حاجی غلام یسین سومرو ، مخدوم سید سہیل حسن گیلانی, خواجہ نثار صدیقی ،مخدوم سید عمر رضا گیلانی ،اعجاز خان پٹھان و دیگر کا متفقہ  بیان

Advertisements

 اوچ شریف (کرائم رپورٹر)اوچ شریف کی سماجی سیاسی شخصیات تاجران سمیت تمام مکاتب فکر نے آپریشن غضب للحق کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

سابق ایم پی اے و سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی ، ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ ، سابق صدر صرافہ بازار اوچ شریف شیخ امین اکبر گڈو ، صدر جماعت اہلسنت اوچ شریف حاجی غلام یسین سومرو ، مخدوم سید سہیل حسن گیلانی سجادہ نشین اوچ شریف ،معروف کاروباری و سماجی شخصیت خواجہ نثار صدیقی ،ولی عہد دربار عالیہ قادریہ اوچ شریف مخدوم سید عمر رضا گیلانی ،اعجاز خان پٹھان و دیگر متفقہ طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری  پاکستانی قوم ریاستِ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ یہ اقدام کسی جارحیت کا اظہار نہیں بلکہ وطنِ عزیز کی سرحدوں، شہریوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ناگزیر دفاعی حکمتِ عملی ہے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی آزادی، خودمختاری اور وقار کے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہو سکتا۔حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور دراندازی کے مسلسل واقعات نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج کے عناصر کی کارروائیاں، پاکستان کے بہادر سپوتوں کو نشانہ بنانا اور نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت ڈھانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔