Advertisements

اوچ شریف : ولی عہد چیف آف سادات مخدومزادہ سید حسنات مزمل بخاری کا دیگران کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر گروپ فوٹو

Makhdoomzada Syed Hasnat Muzammil Bukhari
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) آئندہ الیکشن میں بخاری خاندان بھر پو ر حصہ لے گا اور مخالفین کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور جیت بخاری گروپ کا مقدر بنے گی تمام بخاری خاندان کے سرکردہ افراد متفق و متحد ہیں ان خیالات کا اظہار ولی عہد چیف آف سادات مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری نے مخدوم سید مظاہر بخاری مخدوم سید علی حیدر بخاری مخدوم سید غلام جہانیاں بخاری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بخاری خاندان کے سرکردہ افراد متفق و متحد ہیں میں اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں حصہ لوں گا آئندہ الیکشن میں بخاری خاندان بھر پور حصہ لے گا مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے جیت انشاءاللہ بخاری گروپ کے امیدوار کی ہوگی جیت کر علاقے کی تقدیر بدل دوں گا میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے سابقہ امیدواروں نے حلقے کی عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا علاقے میں ترقیاتی کام کروانا میری اولین ترجیح ہوگی انشاءاللہ بہت جلد اہم فیصلے کریں گے۔