جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب 27 اکتوبر کو اوچشریف میں منعقد ہو گی
حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر اوچشریف کے مرحوم صحافیوں کے ناموں سے منسوب ایوارڈز دیئے جائیں گے اور شرکا تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا
ظہرانہ کے بعد رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے چودہ پریس کلبز کے اراکین کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا اور اسکے اختتام پر شرکاء صحافیوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے
اوچشریف: جرنلسٹس الائنس پاکستان- رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نو منتخب عہدے داران کی رسم حلف برداری کی تقریب 27 اکتوبر بروز منگل صبح 10 بجے العباس میرج ہال اوچشریف میں میں بانی جرنلسٹس الائنس و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوگی – اس امر کا اعلان تقریب کے میزبان اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے بانی چیف ارگنائزر ارشاد احمد ارشاد و صدر محمد اعجاز خان پٹھان کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے جو جرنلسٹس الائنس رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے بالترتیب شریک چیئرمین اور وائس چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی بھی ہیں-
انکے اعلان کے مطابق تقریب میں جرنلسٹس الائنس کی جانب سے اوچشریف کے مرحوم صحافیوں کے ناموں سے منسوب میموریل ایوارڈز بھی دیے جائیں گے جسکے بعد شرکاء تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا- خیال رہے کے جرنلسٹس الائنس کا قیام گذشتہ سال 12 اکتوبر 2025 کو رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے احمدپور پور شرقیہ میں منعقدہ تقریب میں عمل میں لایا گیا تھا جسکا پہلا کنونشن 22اکتوبر 2025 کو اوچشریف میں منعقد ہوا تھا جس میں جنوبی پنجاب کے تین اضلاع مظفر گڑھ،رحیمیار خان اور بہاولپور کے چودہ پریس کلبز کے دو سو سے زائد اراکین شریک ہوئے تھے بعد ازاں رواں برس یکم اگست 2026 کو پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں منعقدہ اجلاس میں اتفاق رائے سے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا اور دس نکاتی منشور کی منظور ی بھی دی گئی تھی
ارشاد احمد شاد اور محمد اعجاز خان پٹھان کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ظہرانہ کے اختتام پر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے اراکین کے لیے دو گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہو گی جسکے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم جائیں گے

