ڈیرہ نواب صاحب: جماعت اہلسنت یونٹ ڈیرہ نواب صاحب کی ایک خصوصی تقریب حلف برداری حویلی کوٹلہ نائیچاں ڈیرہ نواب صاحب میں منعقد ہوئی ۔اس تقریب کے میزبان جماعت اہلسنت کے سرپرست میاں محمد خان نائچ تھے ۔ تقریب کی صدارت ماسٹر مشتاق احمد شاہ صدر جماعت اہلسنت ڈیرہ نواب صاحب نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی محمد محسن فیضی تھے اور نظامت کے فرائض معروف کمپیئر اور نعت گو شاعر عبد المجید خان نے سر انجام دیے ۔ حلف برداری سے پہلے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں میلاد شریف کی محفل منعقد ہوئی اس با برکت محفل کا آغاز حافظ محبوب احمد نے تلاوت قرآن کریم سے کیا ۔ تلاوت کے بعد ثنا خواں ملک عبد المصطفیٰ سعیدی ۔ محمد سلیم سعیدی اور اللہ نواز حیدری نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ میلاد پاک کے بعد تحصیل جنرل سیکریٹری پروفیسر شاہد رفیق نے جماعت اہلسنت کے اغراض ومقاصد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سویڈن میں حالیہ قرآن کریم کی بے حرمتی پر ایک خصوصی احتجاجی قرار داد بھی پیش کی جس پر تمام شرکا محفل نے بھر پور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان اس پر خصوصی نوٹس لے اور فوری طور پر پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو بند کر کے سویڈن کے سفیر کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے اور امت مسلمہ متحد ہو کر گستاخوں کو منہ توڑ جواب دے ۔ ان کے بعد مہمان خصوصی معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی محمد محسن فیضی تحصیل صدر جماعت اہلسنت احمد پور شرقیہ اپنے خصوصی بیان کے بعد جماعت اہلسنت یونٹ ڈیرہ نواب صاحب کے عہدیداران اور۔مجلس شوریٰ کے ارکان سے حلف لیا جن میں ڈاکٹر یاسر حیات سرپرست اعلیٰ ۔ میاں محمد خان نائچ سرپرست ۔ ماسٹر مشتاق احمد شاہ صدر ۔ ڈاکٹر مقصود احمد مہر نائب صدر اول۔ ماسٹر امان اللہ صدیقی نائب صدر دوم ۔ ملک عبد المصطفیٰ سعیدی جنرل سیکریٹری ۔ محمد سلیم سعیدی جوائنٹ سیکریٹری ۔ عبد المجید خان پبلسٹی سیکریٹری ۔ خزانچی فرمان علی سعیدی ۔ معاون خزانچی محمد یوسف جھنڈیر شامل ہیں ۔ مجلس شوریٰ میں شفقت علی بھتّی چیئرمین ۔ ملک نذیر احمد بو ہر ۔ ملک محمد شاکر ۔ اللہ نواز حیدری۔ شہزاد احمد بلوچ اور جعفر کریم بھٹّی قانونی مشیر شامل ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر ہدیہ درود و سلام کے بعد ملک کی سلامتی و بقا اور جماعت اہلسنت کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔