ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے بہاول پور ضلع کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا

بہاول پور:13/مارچ : ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق صوبائی اسمبلی کے الیکشن 2023ء کے انعقاد کے سلسلہ میں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں بہاول پور ضلع کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد قیوم بھی موجود تھے۔ حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ پی پی 245 بہاول پور -I سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیر پور ٹامیوالی و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر رانا عبد المتین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خیرپور ٹامیوالی و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر طیبہ رمضان، حلقہ پی پی 246 بہاول پور -II سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاصل پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد صفدر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاصل پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر فرحان رشید، حلقہ پی پی 247 بہاول پور -III سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد پرویز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ارسلان اکرم، حلقہ پی پی 248 بہاولپور -IV سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عاقب ارشاد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یزمان و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد اکرم، حلقہ پی پی 249 بہاول پور-V سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عبدالرؤف سپرا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان سرویا، حلقہ پی پی 250 بہاولپور-VI سے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری شہزاد سرور اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد خالد، حلقہ پی پی 251 بہاولپور-VII سے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خیر پور ڈاہا احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مختار احمد خان اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول غوث پور احمد پور شرقیہ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد امجد خان، حلقہ پی پی 252 بہاول پور-VIII سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر جاوید اختر شاہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صدر بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد احمد، حلقہ پی پی 253 بہاول پور-IX سے سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر میاں محمد آصف اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) بہاول پور و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر رشید چیمہ اور حلقہ پی پی 254 بہاول پور-X سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر منور حسین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاول پور سٹی و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر فیاض احمد سے حلف لیا۔