احتجاجی مظاہرے کی قیادت بہاولپور کی خاتون راہنما محترمہ عیشاہ بخاری اور سینیر راہنما حافظ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے کی سٹی صدر پی ٹی آئی احمد پور شرقیہ ساجد سراج جلوانہ بھی کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے
اسلام آباد (پریس ریلیز ) ناؤ اینڈ نیور موو منٹ کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر بانی پی ٹی ائی عمران خان کی رہائی کے لیے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- بہاولپور سے خاتون رہنما محترم عیشاءبخاری اور سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حافظ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ اور سٹی صدر پی ٹی ائی احمد پور شرقیہ ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی- کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے میں تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804، عمران خان تیرے جانثار بے شمار بے شمار، شرم کرو حیا کرو عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے